علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کو ئٹہ میں بم دھماکیپر دکھ اور افسوس کا اظہار ،شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

منگل 18 فروری 2020 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) جعفر یہ ا لائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کو ئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار اورشہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ایک ٹھہرائو کے بعد دوبارہ دہشت گردی کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے ایسے حالات میں جب خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے تو ہمیں مزید چوکنا ہونے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ دشمن انتہائی چالاک اور سفاک ہے جس کے خلاف پہلے کی طرح متحد ہوکر برسر پیکار ہونے کی ضرورت ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور دہشت گردوں کی جڑوں کا خاتمہ کیا جائے موجودہ صورتحال میں اتحاد و یکجہتی کی فضا کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے پاکستان کی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہونی چاہیی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں