کرا چی ،بیس دن میں نیو سبزی و فروٹ منڈی کے مسائل سیدھے کرونگااور کچھ کام فوری کچھ میں وقت لگ سکتا ہے، اقبال ساند

بدھ 19 فروری 2020 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) بیس دن میں نیو سبزی و فروٹ منڈی کے مسائل سیدھے کرونگااور کچھ کام فوری کچھ میں وقت لگ سکتا ہے،پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند کا استقبالیہ تقریب سے خطاب،پورے پاکستان مین ڈینگی وائرس پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگائی جاتی ہے منڈی میں20ہزار سے زائد مزدوروں کی کسی کو فکر نہیں،حاجی شائستہ خان اچکزئی۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب سے تاج محمد وسان،بشیر خاصخیلی،عبدالرحیم خان اچکزئی اور دیگر کا خطاب،تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر نیو سبزی و فروٹ منڈی کے تاجر حاجی شائستہ خان اچکزئی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند کے اعزاز مین ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب مین کراچی ویجیٹبل ٹریڈرز کے نائب صدر حاجی عبدالوحید نے منڈی کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ19سال قبل منڈی سپر ہائی وے پر شفٹ ہوئی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ منڈی کے مسائل جوں کے توں ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے کہا کے میں پہلی مرتبہ آپ لوگوں اور کاص کر حاجی شائستہ خان کے بلانے پر منڈی آیا ہوں جبکہ میں نے اس ہی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا مگر میں یہاں سیاست کرنے یا الیکشن کمپین چلانے نہیں آیا،انہوں نے کہا کے منڈی کے جو بھی مسائل اور مشکلات ہیں وہ میں سنی ہیں میں 20روز کے اندر اندر پہلے تمام مسائل کو سیدھا کرونگا اور ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں سے مٹنگ کرونگا اور مجھے امید ہے کے کچھ کام تو فوری اور کچھ کاموں میں وقت لگے گا مگر میں آپکے مسائل کو حل کرونگا،انہوں نے کہا کے مجھے صوبائی وزیر زراعت سمیت وزیر اعلی یا کسی کے پاس بھی جانا پڑا میں جا?نگا،اقبال ساند کا تاجروں سے کہنا تھا کے آپ لوگ خود کا بھی احتساب کریں کے منڈی میں موجود مزکورہ مسائل حل کیوں نہیں ہوئے آپ تمام افراد متحد ہوں اور اپنی اپنی ایسوسی ایشن کا یکجا کریں انشائ اللہ میں آپکے ساتھ ہوں اور رہونگا،حاجی شائستہ خان اچکزئی نے اپنے خطاب مین مہمان اقبال ساند کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے پورے پاکستان کے ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس پر ایمرجنسی نافذ کردی جاتی ہے مگر افسوس کہ منڈی میں جہاں 20ہزار سے زائد افراد کا روزانہ آنا جانا ہوتا ہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،حاجی شائستہ خان کا کہنا تھا کے میں ڈرنے اور بکنے والا نہیں مخالفین سن لیں میں انکے گھٹنوں میں نہیں بیٹھونگا جتنے مقدمات کرانا ہیں کرالیں،اسقبالیہ جلسے سے تاج محمد وسان،بشیر کاصخیلی،عبدالرحیم خان اچکزئی،بادشاہ چانڈیو،کلیم بھٹہ،حاجی عظیم خان،حاجی رزاق آگا،ہمایوں محسود سمیت دیگر رہنما?ں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں عبدالرحیم خان اچکزئی اور حاجی شائستہ کان اچکزئی نے مہمانوں کو روائتی پگڑی اور اجرک پہنائی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں