تنظیم الاعوان پاکستان اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ سندھ، کراچی ڈویژن ضلع کورنگی کی جانب سے اعوان یوتھ کنونشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 28 فروری 2020 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) تنظیم الاعوان پاکستان اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ سندھ، کراچی ڈویژن ضلع کورنگی کی جانب سے اعوان یوتھ کنونشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیم الاعوان نے پاکستان یوتھ ونگ کے صدر جناب نعیم اعوان صاحب نے تنظیم الاعوان پاکستان کے صوبائی و مرکزی قائدین اور عہدیداران اور ممبران کو یکم مارچ 2020 کنونشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم الاعوان سندھ کے صدر صدیق اعوان صاحب نے ناصرف یوتھ ونگ سندھ کی تنظیمی کارکردگی کو سراہا بلکہ اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس میں خصوصی شرکت کراچی ڈویژن کے صدر ملک ریاض اعوان ، غوث اعوان ، دلاور اعوان ، عبدالرشید اعوان ، حمید کریم اعوان، ملک جمیل اعوان، ڈاکٹر رستم اعوان ، تنظیم الاعوان لیڈیز ونگ کی ذمہ داران عالیہ اعوان صاحبہ، ایڈووکیٹ ملیحہ اعوان صاحبہ، یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر نور حسین اعوان، محمد ابراہیم اعوان، محمد ذیشان اعوان، توصیف علی اعوان، ضلع کورنگی کے صدر سلیم اعوان، تنزیل احمد اعوان اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ سندھ کے کو آرڈینیٹر محسن اعوان اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں