کورونا وائرس، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بحرانی کیفیت کا سامنا

بدھ 8 اپریل 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی چھوٹی اور درمیانے درجہ کی صنعتوں کو بحرانی کیفیت کا سامنا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی چھوٹی اور درمیانے درجہ کی صنعتوں کو برآمدی آرڈرز موخر ہونے اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دہری مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

سیلز ٹیکس ری فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ٹیکسٹائل ایس ایم ایز کی بھاری رقوم پھنس کر رہ گئی ہیں جن کی وجہ سے ان کے لیے اپنے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی چھوٹی فرمز اس صورتحال میں زیادہ متاثر ہورہی ہیں جن کے برآمدی آرڈرز یا تو ملتوی یا موخر کردیے گئے اور آئندہ2سی3ماہ تک کسی قسم کی آمدن نہ ہونے کا خدشہ ہے اس دوران انھیں اپنے وررکز کی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں