متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ شرقی میں نالوںکی صفائی کا کام تیزی سے جاری

برسات سے قبل نالوں کی صفائی کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، معید انور

جمعہ 29 مئی 2020 23:54

کراچی۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں محکمہ بی اینڈ آر نالوں کی صفائی ممکن بنا کر رپورٹ پیش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف نالوں کی صفائی کے کاموں کے معائینے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ نے گذشتہ برساتوں میں بھی نالوں کی صفائی کے حوالے سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کیا جس کی بدولت گذشتہ ہونے والی برساتوں کے بعد برساتی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جاسکا، آئندہ برسات کے حوالے سے بھی قبل ازوقت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ معید انور نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالہ صفائی کے ساتھ متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے دیگر اقدامات بھی بروئے کار لائے جائیں تاکہ برسات کی صورت میں نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، بلدیہ شرقی کی جانب سے علامہ اقبال روڈ یوسی 8، شاہراہ قائدین، گرو مندر، یونیورسٹی روڈ کے طویل نالوں کی صفائی کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے جسے جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اس کے بعد دیگر نالوں کی صفائی کو بھی ممکن بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں