سندھ کی سرکاری اسکولوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 جون 2020 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سندھ کی سرکاری اسکولوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت ، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی جماعت سے 12ویں تک آن لائن کلاسز دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائے گی۔ 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لئے ٹریننگ دیں گے۔ سیکریٹری تعلیم کی تمام اضلاع کے ڈائیریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ و طلبہ کا ڈیٹا پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آن لائن سیشن کے لئے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں