کراچی :کریم آباد میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

ہفتہ 15 اگست 2020 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) کراچی کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ شب نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاہے،مقدمے میں قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔کراچی کے علاقے کریم آبادمیں گزشتہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ٹریفک پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمدعلی کے قتل کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں کائونٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ میں درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں قتل اورانسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے،مقدمے کے متن کے تحت کریم حسین آبادسے مین کریم آبادکی جانب جانے والی سڑک پرعثمان میموریل ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہیڈکانسٹیبل کوشیدیدزخمی کیاجسے رکشے زریعے ہسپتال منتقل کیاجارہاتھامگروہ جانبرنہ ہوسکا۔شہید اہلکارکے دل کے قریب گولی لگنے سے موت واقع ہوئی جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعدواقع کی مزیدتحقیقات اورملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں