اے این پی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تحت لیمارکیٹ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا

ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکارہے،عوام دو وقت کی روٹی کے لیئے ترس رہے ہیں، نااہل حکمران بھنگ کاشت کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں، شاہی سید

اتوار 20 ستمبر 2020 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) اے این پی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تحت لیمارکیٹ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا. ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہاکہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکارہے،عوام دو وقت کی روٹی کے لیئے ترس رہے ہیںجبکہ نااہل حکمران بھنگ کاشت کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں،مہنگائی کا جن بے قابوں ہوچکا ہے،ملک میں بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھ رہی ہی.

موجودہ حالات میں مڈل کلاس طبقہ تیزی سے ختم ہورہا ہی. جو کہ انتہاء خطرناک صورتحال ہی. عوام کو تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھانے والے حکمرانوں نے عوام کو مایوس کردیا ہی. ایسے لوگ وزارتوں پر براجمان ہی. جنکو نہ تو آپنے اختیارات کا پتہ ہی. اور نہ ہی وہ لوگ سنجیدہ ہی. غیر سنجیدہ لوگوں نے کار سرکار کو مزاق بنا دیا ہی. وفاقی وزرا کے آئے دن کے مضحکہ خیز بیانات انکی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہی.

شاہی سید نے اے این ہی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کو قانون نافز کرنے والے اداروں کی طرف سے سیکیورٹی تھریٹ جاری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں افتخار حسین اس مٹی کے محسن ہی. اس ملک کے آمن کی خاطر انکی بڑی قربانیاں ہی. انکی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ریاست کی زمہ داری ہی. آپنے خطاب میں کراچی شہر کے مسائل پر بات کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے پاس کراچی شہر کے مسائل حل کرنے کا کوء جامع منصوبہ نہیں ہی.کراچی شہر کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہی.

شہر کے ہسپتال اور تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہے . سرکاری ہسپتالوں کی حالت دن بدن خراب ہورہی ہی. کراچی کے شہری اس وقت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہی. حکمران کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہی. وفاقی اور صوباء حکومت کے کرتا دھرتا کراچی کے مسائل پر صرف نمائشی بیان بازی میں مصروف ہی. اتنے بڑے شہر کے مسائل صرف بیانات سے حل نہیں ہوسکتے ہیں.

کراچی شہر کے مسائل کو صرف کراچی کے رہنے والے ہی حل کرسکتے ہیں. باہر سے آنے والے نمائندے اس شہر کے مسائل کو نہ تو سمجھ سکتے ہیں. اور نہ ہی وہ اس شہر کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہی. کراچی شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کراچی کے شہریوں کو آپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا. کراچی کے تمام شہریوں کو آپنے مسائل کے حل کے لیئے متحد ہونا پڑے گا.

اتحاد کے بغیر اس شہر کے مسائل کا حل ناممکن ہی. کراچی کے تمام مزدور، ریڑھی والے، رکشے والے چاہے انکا تعلق کسی بھی قوم یا زبان سے ہوں. ہمارے بچے ہیں. یہی لوگ اس شہر کے آصل وارث ہے . کسی کو بھی ان غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے نہیں دینگی. کنونشن سے اے این پی ڈسٹرکٹ ساتھ کے صدر سبحان خان، قائم مقام صوباء جنرل سیکرٹری ثمردین خٹک اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر آصف خان نے بھی خطاب کیا.�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں