ڈاؤلینس کی جانب سے اِس کے پرنسپل آرشلک ترکی کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی بڑے پاکستانی اسپتالوں کو فراہمی

پیر 21 ستمبر 2020 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ڈاؤلینس ممتاز ٹیکنالوجی برانڈ اور یورپ میںدوسرے بڑے ہوم اپلائنسزمینوفیکچرر، آرشلک ترکی، کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ، آرشلک نے حال ہی میں 10 ریسپریٹری وینٹی لیٹرڈاؤلینس کو فراہم کیے ہیں تاکہ جان بچانے والے یہ جدید آلات "Dawlance for Humanity" اقدام کے تحت پاکستان میں بڑے اسپتالوں کو عطیہ کے طور پر دئیے جا سکیں۔

کسی منافع کے بغیر اِن میکنکل وینٹری لیٹرز کی تیاری کے لیے آرشلک نے ترکی کی وزارت صحت اور وزارت صنعت کے ساتھ مل کر ترکی میں ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کے ساتھ اپریل،2020ء میں،شراکت کی تھی۔استنبول میں واقع آرشلک گیرج پر دستیاب پروٹوٹائپنگ کی تیز سہولتوں کی مدد سے 120 انجنیئروں نے ڈیزائن، تیاری اور ابتدائی پروٹوٹائپ کے لیے کام کیا اور محض 2 ہفتوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

جون تک، اِس کی چیسے کو (ًerkezkﷺy) فیکٹری میں 5,000ڈیوائسز تیار کی جاچکی تھیں تاکہ ملکی اور غیر ملی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ پاکستان میں ایسے ادارے جنہیں ڈاؤلینس کی جانب سے یہ وینٹی لیٹرز عطیہ کے طور پر دئیے جا رہے ہیں اٴْن میں این ڈی ایم اے کے کووِڈ ہسپتال، اسلام آباد کو2 وینٹی لیٹرز ، انڈس ہسپتال، کراچی کو 2 وینٹی لیٹرز، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (SIUT)، کراچی 2 وینٹی لیٹرز ، شوکت خانم کینسر ہسپتال، لاہور کو2 وینٹی لیٹرز ، ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال (اوجھا کیمپس) کو 1 وینٹی لیٹر اور لیڈی ریڈنگ اسپتال ، پشاور کو1وینٹی لیٹر فراہم کیا جائے گا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران، خود ڈاؤلینس نے بھی بڑی تعداد میں مہنگے ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز، مائیکرو ویو اوونز، انکیوبیشن چیمبرز، پی پی ایز اور دیگر آلات ، پورے پاکستان میں طبی دیکھ بھال کے اداروں کو عطیہ کے طور پر فراہم کیے ہیں۔ یہ نئے ایکوپمنٹ اور ٹیکنالوجیز ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہیں تاکہ وہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں۔

اِن عطیات نے ، وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود،ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے اس قابل بنایا ہے کہ وہ عوامی صحت کے اس بحران میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔ آرشکل اور ڈاؤلینس کی جانب سے ان وینٹی لیٹرز کا وعدہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی تصدیق ہے جو واضح طور پر نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان نے کہا:’’ہمیں اِس بات کا اعتراف کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ترکی میں واقع آرشلک کی فیکٹر ی میں تیار کردہ یہ وینٹی لیٹرز ڈاؤلینس نے وصول کیے ہیں تاکہ اٴْنہیں پاکستان کے ممتاز ہیلتھ کیئر اداروں کو بطور عطیہ فراہم کیا جا سکے۔

آرشلک کی جانب سے اِس قسم کے جذبے کے اظہار کے علاوہ آرشلک اور ڈاؤلینس کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کی شراکت جاری رہے گی تاکہ قوم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے اوراسی کے ساتھ اس سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات بھی مزید مضبوط ہو سکیں۔‘‘ڈاؤلینس اور آرشلک سمجھتے ہیں کہ عالمی وبا کے باعث پاکستان کے ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

لہٰذا، یہ بات وسائل رکھنے والے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ترغیب کا باعث ہے کہ وہ بھی فراخدلی سے حصہ لیں تاکہ اس بیماری کے سماجی و اقتصادی اثر کم سے کم کیا جا سکے۔ "Dawlance for Humanity" اقدام کا مقصدپاکستان میں ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو ترقی دینا اور معاونت فراہم کرنے کے ساتھ عوام میں ماحولی استحکام کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں