حکومت ملک مصالحتی ثالثی کمیٹی کے دفتر پر ہونے والے ناجائز قبضہ کا نوٹس لے ،ملک مصالحتی ثالثی کمیٹی

پیر 19 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ملک محمد نعیم خلجی چیئر مین ملک مصالحتی کمیٹی پاکستان اور ملک اتحاد پاکستان کے صوبائی صدر نے ملک مصالحتی ثالثی کمیٹی ST9سیکٹر5B2نارتھ کراچی میں نام نہاد مفاد پرست لینڈ کریبر اور شرپسند عناصر نے ملک مصالحتی کمیٹی کے دفتر کے تالے توڑے اور ملک مصالحتی کمیٹی کا بورڈ اتار کر نام نہاد انجمن کا بور ڈ لگا دیا ہے اور دفترمیں موجو د دفترکے عملے کو ڈرا دھمکاکر اور اسلحہ دیکھا کر اور سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں کا بھرم بدمعاشی کے ساتھ دفتر پر قبضہ کر لیا ہے ،ملک مصالحتی کمیٹی صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان غنڈوں اور بدمعاشون اور معاشرے کی کالی بھیڑوں کو لگام ڈالی جائے اور ملک مصالحتی کمیٹی کے دفتر کو ان لینڈ کریبروں جن میں لیاقت علی مرینہ والا ،ملک رئیس الدین کمہیر والے ،ملک یوسف بھلیرے والے ،ملک اسماعیل عرف پولا ،ملک سلطان ،ملک حنیف اور دیگر لوگ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سرکاری گاریوں اور اسلحہ کے زور پر ان لینڈ کریبروں نے ملک مصالحتی ثالثی کمیٹی کے دفتر پر قبضہ کیا اور ملک یوسف سندھ گورنمنٹ کا ملازم ہے سندھ حکومت ان کالی بھیڈوں کی سرکوبی کرے اور انکوائری کرے اور سرکاری اداروں میں ملک یوسف جیسی کالی بھڑوں کا صفایا کرے ۔اس موقع پر ملک مصالحتی کمیٹی کے ملک اقبال ،ملک نواب ،ملک سعید ،ملک رضوان ،ملک دانیال ،ملک محمد ،ملک بابو ،ملک انور ،ملک منا ،ملک غلام رسول قبلہ ،ملک وفاتی ،ملک عبدالرحمن واجد ،ملک محمد علی ،ملک عمران ،ڈاکٹر ریا ض ملک مجاہد ملک یامین ملک عارف ،ملک دل آویز اور دیگر برادری کے مرززین نے حکومت اور دیگر سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان شرپسندوں اور لینڈ کریبروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ملک مصالحتی ثالثی کمیٹی کا دفتر واگزار کروایا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں