ایم نائن ڈی ایچ اے سٹی کے سامنے موٹروے پولیس افسران کی بروقت کارروائی

کھڑے ٹرالر سے بیٹریاں چرانے والے ملزم رکشہ سمیت گرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم نائن پر واقع ڈی ایچ اے سٹی کے سامنے ہوٹل پر کھڑے ٹرالر نمبر TKS 031 کے پاس دو اشخاص رکشہ پر آئے اور ٹرالر کی بیٹریاں چوری کرنے لگے جس پر ٹرالر ڈرائیور وحید بندھانی نے انہیں دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے چیخنے پر دور تھوڑے ہی فاصلے پر کھڑی ٹائیگر نمبر4 جس پر سب انسپکٹر نوید نواز اور سب انسپکٹر احمد علی پیٹرولنگ پر مامور تھے بھاگے آئے اور ایک ملزم شعیب عمر 27 سال کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بعدازاں افسران نے ملزم شعیب اور رکشے کو پولیس اسٹیشن گڈاپ کے حوالے کیا۔ جہاں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم شعیب ایک ہفتہ پہلے ہی کسی مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوا ہے۔ایسی بروقت کاروائی کرنے پر سیکٹر کمانڈر جامشورو زاہد نذیر اور ڈی ایس پی حنیف عارف نے مذکورہ افسران کو شاباش دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں