خاتم النبین حضرت محمد ؐ پوری بشریت کے لیے نجات بن کر آئے، علامہ مبشر حسن

ملت تشیع کی طرف سے میلاد کے جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا،صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق 12ربیع الاول تا17ربیع الاول ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا۔ عید میلاد النبیؐکے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ؐ پوری بشریت کے لیے نجات بن کر آئے۔ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کیے بغیر ممکن نہیں۔اس بابرکت موقعہ پر ہمیں وحدت و اخوت کے سنہری اصولوں پر قائم رہنے کا عہد کرنا ہو گا عید میلاد النبی ؐکے جشن کو ملت تشیع بھرپور اندازسے منائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور میلاد کے جلوس میں شرکت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملت تشیع کی طرف سے میلاد کے جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبیؐ میں تمام مسلمانوں خصوصا تمام مومنین وتنظیمی عہدیداران سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ص کو شایان شان طریقے سے منائیں۔ جلوس کے رستوں میں سبیلیں اور نیاز کا اہتمام کریں ساری دنیا دیکھ لے کہ نبیؐ کے عاشق متحد اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا اس موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بزرگوں، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں