کراچی، ٹیرر فائناسنگ کیخلاف سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 7 مقدمات درج

پیر 23 نومبر 2020 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ٹیرر فائنانسنگ کے خلاف محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کر کے 7مقدمات درج کرلیے جبکہ ان مقدمات کے اندراج کے بعد کارروائیاں کر کے 8 سی10ملزمان گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیموں کے لیے رقم اکٹھا کر رہے تھے ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں جس پر انھیں چالان کیا جائے گا۔

کراچی میں ٹیرر فائناسنگ کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے۔حکام بتاتے ہیں کہ مقدمات حساس اداروں کی جانب سے فراہم اطلاع پر درج کیے گئے، مقدمات درج کیے جانے کے بعد 8 سے 10 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کالعدم تنظِیموں کے نام پر رقم اکٹھا کر رہے تھے اور یہ رقم مبینہ طور پر دہشتگردی کے لیے استعمال کی جاسکتی تھی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان ملزمان کو ٹیرر فائنانسنگ میں چارج کیا جائے گا، تمام ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے ٹھوس ثبوت اکٹھا کرلیے ہیں۔حکام بتاتے ہیں کہ کارروائیاں کورنگی، بن قاسم، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، نیو کراچی، اورنگی ٹاون، قائد آباد اور ناظم آبادمیں کی گئیں۔حکام نے بتایاکہ ٹیرر فائنانسنگ کے خلاف کارروائیاں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی سفارشات کی روشنی میں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں