کے الیکٹرک کا بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے UC-35کورنگی میں پارک کی تعمیر کا آغاز

منگل 24 نومبر 2020 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے لئے نجی شعبے میں میدان میں آگئے ،کے الیکٹرک کا بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے یونین کمیٹی 35کورنگی میں "گلگت فیملی پارک "کی تعمیر کے منصوبے پر عملی اقدامات کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر شہریار گل نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ترقیاتی منصوبوں میں کے الیکٹرک کی دلچسپی کو مثبت عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکر نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ عوام کو تمام شعبوں میں ریلیف دیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے UC-35کورنگی میں KEاورDMCکورنگی کے اشتراک سے "گلگت فیملی پارک"کے سائٹ کے دورے پر کیا اس موقع پر KEاور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے شہریار گل نے کہاکہ ہمیں ہر مسئلے کے لئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے مسائل کے حل کے لئے خود کوششیں کرنی ہوگئی ہمیں اپنے علاقے ،ضلع اور شہر کو اون کرنا ہوگا انہوںنے کہاکہ KEکی طرح دیگر نجی ادارے بھی علاقائی سطح پر عوامی منصوبوں میں ہاتھ بٹائیں باہمی تعاون کے ذریعے ہی معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ KEکو پارک کی تعمیر کے حوالے سے ہر قسم کی معائونت فراہم کریں تاکہ فیملی پارک کی جلد ازجلد تعمیر کو یقینی بنا یا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں