شیخ عبدالقادر جیلا نی ؒاحیا ئے دین کے عظیم رہبر ہیں ،شاہ عبد الحق

جمعرات 26 نومبر 2020 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ کہ غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلا نی ؒاحیا ئے دین کے عظیم رہبر ہیں جن کے دستِ بر کت نے دین اسلام کو حیا ت نو بخشی ۔ امت کے صالحین بند و ںکی فکر و تعلیما ت کو اجا گر کر نا ایما ن کی تا زگی کا با عث اور درس نصیحت ہے۔

انہوں نے میمن مسجد میںسالانہ بڑی محافل گیا رہویں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام نے قرآن و سنت پر عمل کرتے ہوئے دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا ،موجودہ دور کا المیہ ہے کہ ریا کار پیروں اور مولویوں نے خود نمائی ،مفاد پرستی ،تعصب کی بنیاد پر مذہب کو تما شا بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما ء مشائخ ہر دل عزیز بننے کیلئے اپنی اصلاح پر خصوصی توجہ دیں ،آج کا نفسا نفسی کا دور ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ قرآن و سنت سے رشتہ مضبوط کر کے صالح معاشرے کے قیام کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر محافل گیارہویں سے مولانا ابرار احمد رحمانی، قادریہ مسجد ملیر میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، جامعہ غوثیہ بن قاسم میں علامہ سیدعبد القادرشیرازی،جامعہ گلزار حبیب میں مولانا خلیل الرحمان چشتی،گلشن معمار میں علامہ نسیم احمد صدیقی،انوار القادریہ جمشید روڈ میں مولانا الطاف قادری،خلفائے راشدین مسجد گلشن میں علامہ کامران قادری،مصطفی مسجدشیر شاہ میں مفتی بلال قادری، اورنگی میں مولانا عاشق سعیدی،نیو کراچی میں مولانا اصغر تونسوی ، سرجانی میں فخر الحسن شاہ،کورنگی میں جمیل احمد امینی ،شاہ فیصل میں مولانا راشد علی رضوی، نانک واڑہ میں مولانا شوکت سیالوی، لیاری میں مولانا جنید ہاشمی ،لیا قت آباد میں مولانا فرحان شیخ نے سالانہ محافل گیا رہویں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صالحین بندوںکی فکر و تعلیما ت کو اجا گر کر نا ایمان کی تا زگی کا با عث ہے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہصوفیائے کرام کی روحانی تعلیمات اور پیغام حق و صداقت کو فروغ دیا جائے، شریعت اور سنت مصطفی ؐ پر عمل کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں