سوئی گیس حکام کی سندھ میں کسی بھی قسم کی گیس لوڈشیڈنگ کی تردید

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں کسی بھی قسم کی گیس لوڈشیدنگ کی تردید کردی۔ایس ایس جی سی کے ترجمان شہباز اسلام نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو صارفین کم گیس پریشر کی شکایت درج کرائیں، ایس ایس جی سی مسئلہ حل کرے گی۔

(جاری ہے)

شہباز اسلام نے شہروں میں گھریلوں صارفین کو کم پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی پر وضاحت جاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، حکومتی احکامات بھی گھریلو صارفین کو پہلے گیس فراہم کرنے کے ہیں۔ایس ایس جی سی ترجمان نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مسلسل گیس پہچانے کی کوششیں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں