کراچی ، اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم ،بچے کیساتھ بدفعلی کی تصدیق

اتوار 12 مئی 2024 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) مومن آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد سے اغوا کے بعد 12 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔پولیس سرجن نے بتایا کہ بچے کی لاش کاجناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، جس میں جسمانی معائنے میں بچے کیساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس سرجن نے بتایاکہ اغوا ہونے والے بچے کی گزشتہ صبح لاش ملی تھی، ایس پی ای وی سی سی ظفرصدیق چھانگا نے بتایا تھاکہ 8اپریل کومومن آباد سی12 سالہ بچے عبید کو اغوا کیاگیاتھا اور اغواکاروں نے بچے کے ورثا سے 15 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔ظفرصدیق چھانگا کے مطابق جس کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادپرمشترکہ کارروائی کرکی2ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی ای وی سی سی نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پرمنگھوپیر سے بچے کی لاش برآمدکی گئی ، گرفتارملزمان میں ایک مقتول بچے کابہنوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقتول بچے کی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سے واپس آئی تھی اور والدہ کے پاس15 بیس لاکھ روپے کی رقم موجودتھی، ملزمان کے پاس گھرکی تمام تر تفصیلات موجودتھیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور فرحان کے ناموں سے ہوئی، واقعے کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں