y نوردین گوٹھ کے مکینوں کو بلڈرمافیاسے بچایاجائے،مسلم لیگ (ن)

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

Uکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی نے نوردین گوٹھ میں علاقہ مکینوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلیٰ سندھ،وزیربلدیات سندھ ،وزیرداخلہ سندھ،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ نوردین گوٹھ کے مکینوں کو بلڈرمافیاسے بچایاجائے،نارتھ ٹائون ریذیڈنسی کے غنڈے علاقہ مکینوں کو اسلحے کے زورپر ڈراتے دھمکاتے اور ہراساں کرتے ہیںکہ اپنے گھرخالی کردو،بلڈرمافیااونے پونے زبردستی پلاٹ خرید کر اپنے لوگوپر بھاری قیمت پر بیچ رہاہے،جواپناپلاٹ یامکان نہیں بیچتااسے ڈرایادھمکایاجاتاہے اور ہراساں کرنے کے لئے اسلحہ کی نمائش کے ذریعے مکینوں کو خوفزدہ کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے بتایاکہ ہم ہر وقت خوف وہراس میں مبتلاہیں،نارتھ ٹائون ریذیڈنسی جی ایف ایس بلڈرز کے اہلکار ہمارے پلاٹ اور مکان ہتھیانے کے لئے دبائوڈالتے ہیں،علاقہ پولیس بھی ہماری نہیں سنتی،ہم نے یہ مکان خون پسینے کی کمائی سے بنائے ہیںاور اپنی جمع پونجی ہم نے اپناذاتی مکان بنانے پر لگادی ہے، اب جی ایف ایس بلڈرزہمیں یہاں سے بے دخل کرناچاہتاہے،انہوں نے بتایاکہ جی ایف ایس بلڈرزاپنے لوگوکے ساتھ یہی پلاٹ بیس سے بائیس لاکھ میں فروخت کرتاہے جبکہ ہمیں پلاٹ یامکان چھوڑنے کے لئے دودولاکھ کی پیشکش کی جاتی ہے،جس میں نہ ہم کسی اور جگہ مکان بناناتو کیاپلاٹ بھی نہیں خریدسکتے ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکام ہماری اپیل پر کان دھرے،ہم انتہائی پریشان ہوچکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔وقارحسین گورچانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوردین گوٹھ کے مکینوں کو ہر گز اکیلااور بے آسرانہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کے سر سے چھت چھیننے والے ان کی آہوں اور بددعائوں سے ڈریں ،غریبوں کی آہیں عرش کو ہلادیتی ہیں،ایسانہ ہوکہ غریبوں کے دل سے نکلی ہوئی آہ ظالموں کاسب کچھ چھین لی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں