ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر سے تاجروفد کی ملاقات، اپنے مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعرات کو ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر سے آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد (صدر خواجہ جمال، منصور جیک، پریس سیکریٹری کاشف کھوکھر)سے دفتر میں ملاقات کی انکے مسائل سنیاور مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ایس پی ٹریفک سٹی اور سینٹرل کو بتایا کہ آل کراچی تاجر اتحاد کے نمائندوں سے میٹنگ کریں اور انکے مسائل حل کریں ، DIGP ٹریفک کراچی نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ مارکیٹ ایریا کے آس پاس ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جائے نو پارکنگ پر توجہ دی جائے،وفد نے ٹریفک پولیس کے لئے فیس ماسک اور شیلڈ عطیہ کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں