حکمرانوں نے چینی گھی بجلی کے بعد پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرادی ہے،جماعت اسلامی

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) جماعت اسلامی سندھ نے تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کی جانب سیے چینی گھی بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں پر کنٹرول مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور عام آدمی کا معیار زندگی بھتر بنانے کے سنجیدہ اقدامات کرکے انتخابات میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

صوبائی نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن، ممتازحسین سہتو، عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز اور انجنیر اظہار الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ 90 دنوں میں حالات ٹھیک کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی کے۔

(جاری ہے)

طوفان کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ معاشی صورتحال ابتر ادارے تباہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔

ایک ماہ میں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی جبکہ ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارہ کو روکنے کا واقعہ جگ ہنسائی کی بدترین مثال ہے۔ موجودہ حکومت بھی سابقہ کرپٹ و نااہل حکومتوں کا تسلسل ہے جس نے اپنی نا اہلی و غلط پالیسیوں سے نہ صرف ملک کا عزت و وقار مجروح بلکہ عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کیا ہے۔ چینی و آٹا اسکینڈل میں ملوث لوگوں کو عبرت کا نشان بنانے کی بجائے حکومتی چھتری میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔

حکومتی نا اہلی و بے حسی پر عوام سراپا احتجاج ہیں اب تو خود حکومتی صفوں سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ حکومت کی950دن نا اہلی و ناکامی سے پر ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاکہ تبدیلی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اور ملک و قوم کے مسائل صرف اسلام کا عادلانہ نظام اور دیانتدار قیادت کر سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں