ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی پاکستان اسٹیل ملز سے برطرف کیئے گئے احتجاجی ملازمین سے ملاقات

اتوار 17 جنوری 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) متحدہ ہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹیل ملز سے برطرف کیئے گئے ملازمین جو گزشتہ کئی روز سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں ان سے ملاقات۔ملاقات کے دوران اسامہ قادری نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ آج ہم اس احتجاجی مظاہرہ میں صرف اظہار یکجہتی کرنے نہیں آئے بلکہ آپ کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت میں بھی بڑی توانہ آواز کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے اور وفاقی کابینہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان اسٹیل سے برطرف کیئے گئے ساڑھے چار ہزار ملازمین کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت قائمہ کمیٹی برائے صنعت کی سفارشات کو نظر انداز نہ کیا جائے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ برطرف ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے بجائے انھیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے اور ساتھ ساتھ پاکستان اسٹیل ملز میں انھیں پلاٹ بھی دئے جائیں اس کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جس فرم کو پاکستان اسٹیل فروخت کی جائے وہ بھرتی کے موقع پر برطرف ملازمین کو ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیبرڈویژن کے انچارج غلام حیدر و اراکین مرکزی کمیٹی لیبر ڈویژن اور دیگر ہم خیال یونین کے اراکین بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں