واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ٹریٹمنٹ پلانٹ ون ہارون آباد میں کرسمس اور سال نو کے پروگرام کا انعقاد

جمعرات 21 جنوری 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے ٹریٹمنٹ پلانٹ ون ہارون آباد شیرشاہ میں کرسمس ملن اور سال نو کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی میزبانی عبدالحکیم کلیری، وحید بلوچ، امتیاز کھتری، عقیل احمد، عامر علی اور راجہ جاوید پر مشتمل کمیٹی نے کی۔

تقریب میں مرکزی قائدین جوزف صنم، پنھل مگسی، اکرام خان، ناظم خان، ریحان الٰہی، کامریڈ امرجلیل مگسی، بابر شاہ، خالد بھائی، یعقوب قندھاری، تاج الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل ورکرز اجلاس بھی منعقد کیا گیا اور سال نو اور کرسمس ملن کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے موقع پر مختلف یونینز سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد رہنمائوں و کارکنوں پیپلز لیبر یونین کے حسین کیماڑی ڈویژن، محمد سلیم ٹی پی ون، محمد سلیم نثار گارڈن ڈویژن، وحید ٹی پی ون، لیبر فرنٹ سے منشاء مسیح سائٹ، ولیم سائٹ، شاہ فیصل بلوچ سائٹ، نوید بھٹی سائٹ، سید یونس علی شاہ اورنگی، محمد غنی سائٹ، ولسن اقبال بلدیہ، شہزاد مسیح ملیر، پیپلز لیبر یونین کے نذیر بلوچ کیماڑی، گلفام اورنگی، غلام رسول کیماڑی، دانش لیاقت آباد، شکیل لیاقت آباد، اشرف لیاقت آباد، خرم لیاقت آباد، فیصل لیاقت آباد ڈویژن نے ساتھیوں سمیت یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں و کارکنوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس، گروپ انشورنس ریٹائر ملازم کو دلوانا۔ تنخواہوں، پنشن واجبات کی ادائیگی میں باقاعدگی لانا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ یونائیٹڈ ورکرز یونین بغیر کسی سیاسی سپورٹ کے تیسری بار اپنی مدد آپ کے تحت تنہا ریفرنڈم میں حصہ لے گی۔ جوق در جوق ملازمین کی یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ جیت ہار سے قطع نظر ہوکر ملازمین کو حقوق دلوانے کیلئے آئندہ ریفرنڈم میں شیر کے نشان سے حصہ لیں گے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں