قیدیوں کیلئے ڈینٹل ڈاکٹر سمیت دیگر علاج کی عدم سہولیات پر آئی جی سندھ اور جیل خانہ جات کو علاج کی سہولیات کو یقینی بنانے کا حکم

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل میں ڈینٹل ڈاکٹر اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری صحت جو انڈر ٹرائل قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیاہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں جیل میں قیدیوں کیلئے ڈینٹل ڈاکٹر سمیت دیگر علاج کی عدم سہولیات پر عدالت نے آئی جی سندھ اور جیل خانا جات کو علاج کی سہولیات کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت حکم دیا کہ تمام شہریوں اور قیدیوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری صحت بتائیں کہ چیف میڈیکل آفیسر کی سفارشات پر کتنا عمل درآمد ہوا،عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف میڈیکل آفیسر کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں