کراچی،پی ایم ایس اے کی بروقت کارروائی

انجن خراب ہو نے سے سمندر میں پھنسنے والی کشتی میں سوار 16 ماہی گیروں کی جان بچالی

بدھ 27 جنوری 2021 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس ای) نے اورماڑہ کے قریب بروقت کارروائی کرتے ہوئے انجن خراب ہوجانے کی وجہ سے سمندر میں پھنسنے والی کشتی میں سوار 16 ماہی گیروں کی جان بچائی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایم ایس اے کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی، اس کو دن12بجکر52منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ''سفینہ کیف'' نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں اورماڑہ کے مشرق میں انجن خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے ،پی ایم ایس اے کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فورا روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر16ماہی گیروں کی جان بچائی، ماہی گیروں کو کھانا اور طبی امداد بھی دی، بعد ازاں کشی کو باحفاظت اورماڑہ ہاربر پہنچا دیا گیا ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں