سندھ میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے بحال

سندھ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو پبلک اکائونٹ کمیٹی اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل ہونے کی دعوت دیدی

جمعرات 22 اپریل 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) سندھ میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے بحال ہوئے اور سندھ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو پبلک اکائونٹ کمیٹی اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے ، اس ضمن میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ حکومتی نمائندوں کی ملاقات۔

ملاقات سندھ اسمبلی میں مشیر قانون مرتضی وہاب کے دفتر میں ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ مل کر چلیں گے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق پیش رفت کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیاگیا ۔دو سال قبل پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی )کی چیئرمین شپ نہ دینے پر سابق اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل نہ ہونے کااعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملاقاتا کے بعد اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ڈھائی سال سے اسٹڈنگ کمیٹی نہیں بنائی گی تھی ،گزشتہ اجلاس میں اسپیکرنے کہا کہ اسٹڈنگ کمیٹی بنائی جائے جو اسمبلی کا ماحول بہتر کریں،اسمبلی کا بزنس چل سکے ہاوس کا ماحول بہتر ہو ۔سندھ کے عوام کے مسائل کو سامنے لائے قانون سازی کی جائے ، آج بات ہوئی بہت جلد پیش رفت ہوگی۔ سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکین کی ملاقات ہوئی ہے ،مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، اس سے اسمبلی کے ماحول کو بہتر بنانے میں مددملے،کچھ کمیٹز کو جلد بنادیا جائے گا ،حکومتی اور اپوزیشن بچوں کے درمیان جو ایشوز ہونگے ان حل کیاجائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں