سائیکلون کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ کی سربراہی میں سینٹرل کنٹرول سیل قائم

ہفتہ 15 مئی 2021 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سائیکلون "TAUKTAE" کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ کی سربراہی میں سینٹرل کنٹرول سیل قائم۔

(جاری ہے)

کنٹرول سیل 24 گھنٹے متوقع سائیکلون اور رین ایمرجنسی کے متعلق آئی جی پولیس، رینجرز، محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے سمیت تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں رہے گا اور سینٹرل کنٹرول سیل سے عوام کے لئے بھی ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔سیل کا ہیلپ لائن نمبر 1070 ہے اور دفتر کے نمبرز 999222655 اور 92222967 ہیں جبکہ واٹس اپ نمبر 03170266875 اور ای میل ایڈریس @rainemergency gmail.com ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں