ملک کے معروف اردو ادیب ،دانشور، نقاد اور شاعر جاذب قریشی کو عزیز آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
بدھ 23 جون 2021 00:12
(جاری ہے)
جاذب قریشی ایک سال سے مثانے کی بیماری میں مبتلا ہو کر گھر پر صاحب فراش تھے اور ایک ہفتے قبل ان کے گردے کا بھی آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہ پائی اور پیر 21 جون 2021 کی رات انہوں نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔
جاذب قریشی 3 اگست 1940 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔ جب وہ چھ سال کے تھے تو ان کے والد کی وفات ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ مالی مشکلات کے سبب مزید تعلیم حاصل نہیں کر سکے اور اپنی زندگی گزارنے اور خاندان کی کفالت کے لئے سخت محنت کی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے 1950 میں لاہور آ گئے جہاں انہوں نے ایک پرنٹنگ پریس میں ملازمت اختیا کرلی۔ بر سر روزگار ہونے کے بعد وہ ایک بار حصول تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے اور شعربھی لکھنا شروع کر دیئے جو ان کے بچپن کا شوق تھا۔ لاہور میں وہ باقاعدہ ادبی محفلوں میں شرکت کرنے لگے اور مشاعروں میں اپنی شاعری بھی پڑھنا شروع کر دی۔ انہیں پہلی بار شاہی قلعہ میں منعقدہ اس مشاعرے میں اپنا کلام سنانے کا موقع ملا جس کی صدارت شہرہ آفاق اردو شاعر حضرت احسان دانش کر رہے تھے۔ وہ معروف شاعر شاکر دہلوی کے شاگرد تھے جو داغ دہلوی کے مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے تھے۔ جاذب قریشی 1962 میں مستقلا کراچی چلے آئے جہاں انہوں نے مختلف رسائل اور اخبارات میں کام کیا، وہ دس برس تک روزنامہ جنگ کے ادبی صفحے کے انچارج بھی رہے۔ کراچی آ کر انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی اور جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ انہوں نے ایک فیچر فلم پتھر کے صنمبھی بنائی جو عوامی توجہ حاصل نہ کر پائی اور ناکامی سے دو چار ہوئی ، فلم سازی میں انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جاذب قریشی نے بہت سی نثری اور شعری کتابیں لکھی ہیں جن میں پہچان تخلیقی آواز، آنکھ اور چراغ، شاعری اور تہذیب،دوسرے کنارے تک کلیات شناسائی، شیشے کا درخت، نیند کا ریشم، آشوب جاں، اجلی آوازیں، شکستہ عکس، جھرنے، عقیدتیں، مجھے یاد ہے، نعت کے جدید رنگ، میری شاعری، میری مصوری قابل ذکر ہیں۔ اپنے ساٹھ سال فنی سفر میں جاذب قریشی نے دنیا کے کئی ممالک جا کر عالمی مشاعروں میں شرکت کرکے اردو زبان اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ یوں تو ان کے شعر زبان زد عام ہوئے لیکن ان کا یہ شعر کیوں مانگ رہے ہو کسی بارش کی دعائیں، تم اپنے شکستہ در و دیوار تو دیکھو اور صحرا میں کوئی سایہ دیوار تو دیکھو، اے ہم سفرو دھوپ کے اس پار تو دیکھو لوگوں کو آج بھی ازبر ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا