ملک دشمن دہشتگردی کے ذریعے انتشار اور خوف کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ہر دہشتگرد کا پاکستان کے عوام قبر تک پیچھا کریںگے ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 23 جون 2021 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن دہشتگردی کے ذریعے انتشار اور خوف کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں،دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ہر دہشتگرد کا پاکستان کے عوام قبر تک پیچھا کریںگے ،لاہورجوہر ٹائون میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں انہیں کسی طور بھی معاف نہیں کیا جاسکتا ،دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے حکومت زخمیوں کے علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرئے ،شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،شہیدوں کو لہو رائیگاں نہیں جائیگا دہشتگردوں کوفوری گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جوہر ٹائون میں دھماکہ کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاء پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں بھارتی ہاتھ کو کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،پاکستان امن پسند ملک ہے جو دہشتگردی کے خلاف حالات جنگ میں ہے ،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج ورینجرز اور پولیس کا کردار مثالی ہے ،پاکستان بزدل دشمن دہشتگردی کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جس میں وہ کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے جینا اور مرنا ہمارے ایمان کاجزاور وطن سے محبت ہے ،ملک دشمن سن لیں وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا اچھی طرح جانتے ہیں ،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے متزلزل نہیں ہونگے ،ملک سے دہشتگردوں کامکمل صفایا چاہتے ہیں اس کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں