مہاجر قومی جرگہ بحال کرنے کا اعلان، مرتضی وہاب پر اعتراض مہاجر دشمنی ہے،سہیل ہاشمی

کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستہ اردوبولنے والا مہاجر قومی جرگہ کارکن ہے،حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے اداروں میں مہاجروں کو نہ لانے پر پیپلزپارٹی سے شکوہ کیا جاتا ہے،دوسری طرف مرتضی وہاب کی مخالفت

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) قوم پرست مہاجر دانشورسہیل ہاشمی نے مہاجر قومی جرگہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مرتضی وہاب کی مخالفت کو مہاجر دشمنی قرار دیا ہے انہوں نے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستہ اردوبولنے والا مہاجر قومی جرگہ کارکن ہے،سہیل ہاشمی نے کہاہے کہ مرتضی وہاب کو ایڈ منسٹریٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کرکے پیپلزپارٹی نے کراچی پر مہاجر وں کا حق حاکمیت تسلیم کرلیا ہے ہم اختلاف برائے اختلاف کے بجائے، مہاجر قومی جرگہ کراچی کے بیٹے کو کراچی کا انتظامی امام بنانے پر پیپلزپارٹی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے انہوں نے کہاکہ مہاجر قوم پرستی کے دعویدار سیاسی عینک اتارکر مرتضی وہاب تقرری پر رکا وٹ نہ ڈالیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف سرکاری ملازمتوں میں مہاجروں کو آگے نہ لانے پر پیپلزپارٹی کی قیادت سے شکوہ کیا جاتا ہے دوسری طرف اب جب کراچی کے ایک بیٹے کو کراچی کا انتظامی سربراہ بنا یا جارہا ہے توکراچی دوستی کا نعرہ لگانے والے فرزندکراچی کو کراچی کا امیر بنانے پر ناراضگی اظہار کررہے ہیں،ہمیں اپنا نظریہ نہیں رویہ تبدیل کرنا پڑیگا کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ اردو بولنے والا ہمارا بھائی ہے، ہمیں اس کی مخالفت کے بجائے حوصلہ افزائی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ ایک با اختیار مہاجر کردار کو اپنی سیاسی پارٹی میں اپنی قوم کی طرف سے شر مندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے، مہاجر قومی جرگہ کے چیئرمین سہیل ہاشمی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کراچی کی طر ح سکھر،حید رآباد،میر پور خاص اورنواب شاہ سمیت مہاجر وں کی اکثریت والے تمام شہروں میں بلدیاتی سیٹ اپ کے دوران تقرریوں کے تقاضوں میں اردو بولنے والے اپنی پارٹی کے رہنماں کو ترجیح دیکر اپنے اوپر عائد مہاجر دشمنی کوحر ف غلط بنادے گی،سہیل ہاشمی نے کہاہے کہ کراچی سکھر،حید رآباد،میر پور خاص اورنواب شاہ نے مہاجر قومی جرگہ کی تشکیل کا کام 14 اگست سے شروع کیا جائے گا اس سلسلہ میں پاکستان کی سلامتی اور سندھ کی جغرافیائی وحدت پر یقین رکھنے والے قوم پرست اور حقیقت مہاجر وں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں