ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنا ن اور عوام کو مبارکباد

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے 24ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنا ن اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھاکہ یوم تاسیس کا دن سیاسی جماعتوں اور کارکنان کیلے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے یہ دن انفرادی اور اجتماعی سطح پر احتساب سے عبارت ہونا چاہیے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ تنظیم اور عوام کے درمیا ن رابطے کو مضبوط کرنے کیلے ااپنی توانیاں صرف کریں آج سے 24برس قبل غریب اور متوسط طبقے کے عوام میں اس نظریے اور سیاسی سوچ کو پورے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے سامنے رکھا اور انھیں دعوت دی کہ اپنے مسائل کے حل کیلے قیادت کو اپنے اندر سے نکالیں اور ایم کیو ایم پاکستان کا پلیٹ فارم آپکی رہنمائی کرے گاآج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طریقہ سیاست کو عام کیا جائے اور پاکستان کے ایوانوں میں غریب اور متوسط طبقے کی نمائندگی کو ممکن بنایا جائے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہناتھا کہ کارکنا ن تحریک کی فکر اور نظریے کوپھیلانے کیلے اپنی صفوں میں اتحاد اورنظم وضبط برقرار رکھتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح پر عوام سے منسلک کریں اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے انکے حل کیلے کوشش کریں جب ہی ہم عوام کے حق نمائندگی کاحق اداکرسکیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں