اسٹیل مل ملازمین نے گریجوٹی اور دیگر واجبات کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھا دیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان اسٹیل مل سے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق ریٹارئرڈ ملازمین و افسران نے گریجوٹی اور دیگر واجبات کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھا دیا۔ اسٹیل مل کے سابق ملازمین شفیع محمد مری، محمد صدیق، عبدالغفار و دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسٹیل مل انتظامیہ ہمارا جائز حق نہیں دے رہا۔ گریجیٹوٹی فنڈ اور دیگر واجبات قانون کے مطابق نہیں دیے جا رہے۔ انتظامیہ اور ہمارے حساب میں واجبات کا بڑا فرق آرہا ہے۔ اسٹیل مل کو شفاف طریقے کار سے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وزارت خزانہ، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں