ڑ*گورا قبرستان میں چاروں اطراف کیمرے نصب کیئے گئے : چیئرمین قبرستان کمیٹی

اتوار 1 اگست 2021 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) گورا قبرستان کمیٹی کے چیئرمین فادر صالح ڈائیوگونے کہا کہ گورا قبرستان میں چاروں اطراف کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔ جبکہ قبرستان ان حصوں میں جہاں گڑھے پڑ گئے ہیں بھرائی کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی کے صدر مشتاق مٹو نے کمیٹی کے چیئرمین فادر صالح ڈائیوگوسے ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ قبرستان میں برسات اور دیگروجوہات کے سبب پڑنے والے گڑھوں میں جلد ہی مٹی سے بھر دیا جائے گا اس سلسلے میں سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے بھی بات چیت جاری ہے اس موقع پر سینیٹر انور لال ڈین، سیکریٹری گورا قبرستان کمیٹی انور سردار، پرویز گل اور دیگر نے کیمرے نصب کرنے کے دوران دیگر جاری کاموں کا معائنہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں