کراچی ،منگھوپیر واٹر بورڈ کالونی خیبر ہوٹل کے قریب دو گروپوں میں تصادم،12افراد زیر حراست

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) منگھوپیر واٹر بورڈ کالونی خیبر ہوٹل کے قریب دو گروپوں میں تصادم منگھوپیر پولیس نے دونوں گروپوں کے 12 افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے لڑائی جھگڑا کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے اور روڈ بند کرنے کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان اعجاز احمد ولد نبی بخش ،علی اصغر ولد شفیع محمد ،مراد علی ولد محمد عیسی ،عبدالوحید ولد عبدالخالق ،غلام علی ولد نبی بخش ،عامر علی ولد واحد بخش ،امام الدین ولد امیر بخش ،حفظ الرحمن ولد عزیز ،محمد نعیم ولد میر محمد ،عبدالشکور ولد ولی محمد ،علی اکبر ولد صلح کو گرفتار کرلیا لڑائی جھگڑا کرنے والے 26 ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 941/21 بجرم دفعہ 147/148/149/337 درج کی گئی پولیس نے دو ملزما ن آصف علی ولد تاج محمد اور حفظ الرحمن ولد عزیز سے اسلحہ برآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں