کراچی،شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 19 ستمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب گوٹھ کے قریب قائم سیف الگوٹھ میں م مکان سے خاتون کی تین سے چار روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی موت بظاہر طبی معلوم ہوتی ہے اور لیڈی ایم ایل او نے لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا شناخت کے لیے سرد خانے منتقل کردیا۔ سرجانی کے مطابق لعل بخش گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی 12 روز پرانی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور ایسا لگتاہے کہ نشے کی زیادتی کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بندھانی کالونی قباء مسجد کے سامنے فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے چھپا ایمبولینس کے زریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور بظاہر موت طبی معلوم ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں