صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا ربیع سیزن میں پانی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے افسران کے ساتھ اجلاس

منگل 28 ستمبر 2021 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کے ساتھ صوبے بھر میں ربیع سیزن کیلئے پانی کی صورتحال پر جائزہ لینے کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل احمد قریشی، چیف انجینئر کوٹری بیراج حاجی خان جمالی، چیف انجینئر ڈیو لپمنٹ ٹو ظریف کھڑو، اسپیشل سیکریٹری جمال الدین منگن اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو کو ربیع سیزن کے دوران پانی تقسیم، تربیلا پر ٹی فائیو منصوبے سمیت دیگر اشوز پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ ارسا کو پانی معاہدہ 1991 کے تحت صوبہ سندھ کو ربیع سیزن کیلئے اپنے حصہ کا پانی فراہم کرنا چاہیے۔ تربیلا پر ٹی فائیو منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی فائیو منصوبہ ایریگیشن اور ایگریکلچر مقاصد کو پورا کرنے کیلئے تعمیر کیا گیا لیکن اب اسے واپڈا پاور جنریشن کے طور پر تبدیل کیا جارہا ہے جس سے زرعی پانی کے بھاو میں کمی واقع ہوگئی اور زراعت پر اثر پڑیگا لحاظہ ہمیں اس پر اعتراض ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں