آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ کا پاکستان پٹرولیم کے ساتھ معاہدہ

آئی ٹی مائنڈز پی پی ایل (PPL)کے ریٹائرمنٹ فنڈز کیلئے بیک آفس خدمات فراہم کرے گی

پیر 18 اکتوبر 2021 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان پٹرولیم اور سی ڈی سی کی ذیلی کمپنی آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیںجس کے تحت آئی ٹی مائنڈز پی پی ایل (PPL)کے ریٹاٹر منڈ فنڈز کیلئے بیک آفس اکائونٹنگ خدمات فراہم کرے گی۔ آئی ٹی مائنڈز پہلے ہی کامیابی کے ساتھ پی پی ایل کوBPO کی خدمات فراہم کررہی ہے اور یہ معاہدہ اسی کا تسلسل ہے۔

اس معاہدے کے تحت آئی ٹی مائنڈز پی پی ایل کے پنشن، پروویڈنٹ اور گریجویٹی فنڈز سمیت ریٹائرمنٹ فنڈزکیلئے اکائونٹنگ ایڈمنسٹریشن کیلئے سہولت فراہم کرے گی جس سے پی پی ایل آئی ٹی مائنڈز کے اسٹیٹ آف دی آرٹ بیک آفس سسٹم اورIT انفرااسٹرکچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری پراپنی توجہ مرکوز کرسکے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی ایل کے سینئر منیجر فنانس سید راحت حسین نقوی نے پراسس میں بہتری کے ساتھ ساتھ کفایتی لاگت کیلئے ریٹائرمنٹ فنڈ میں بیک آفس سروسز کی آٹو میشن کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے گزشتہ 3سالوںمیں خاص طورپر وبائی امراض کے دوران بلا تعطل خدمات فراہم کرنے پر آئی ٹی مائنڈز کی سپورٹ کو سراہا۔اس موقع پرآئی ٹی مائنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اقلیم الزمان خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسپلائیزیشن کا دور ہے ، آئی ٹی مائنڈز کی فنڈ اکائونٹنگ اور ایڈمنسٹریشن کی آئوٹ سورسنگ خدمات کمپنیوں کو اپنے بیک آفس کے کاموں کو ایک قابلِ اعتماد، اعلیٰ کارکردگی کے حاملBPO پارٹنر کو آئوٹ سورس کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف فنانشل آفیسر شارق جعفرانی، آئی ٹی مائنڈز کے چیف فنانشل آفیسر وقاص اشرف، پی پی ایل کے منیجر شیئرڈ سروسزمنیر حسین، پی پی ایل کے سینئر اکائونٹنٹ ایم طارق شیخ اور منیجر آئی مائنڈز سلمان اقبال بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں