کراچی :دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سیشن کے آغاز میں مزید کسی تاخیر سے بچنے کیلئے میٹرک زرلٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ

پیر 25 اکتوبر 2021 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سال انٹر میڈیٹ کے متعدد بورڈز کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے اکیڈمک سیشن کے آغاز میں مزید کسی تاخیر سے بچنے کیلئے میٹرک زرلٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ دائود انجینئرنگ کے ڈاکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر غلام اللہ میتلو کے مطابق وہ تمام طلبا جو انٹری ٹیسٹ 20فیصد یا اس سے زائد نمبر لے کر پاس ہوچکے ہوں، داخلے کے اہل ہوں گے۔

میرٹ لسٹ کا اجراء 30 فیصد میٹرک اور 70 فیصد انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔طلباء کا داخلہ عارضی بنیادوں پر ہوگا جس کیلئے انجینئرنگ اور آرکیٹکچر میں کم سے کم 60 فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے، بی ایس پروگرام کے لیے کم از کم 50? فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال برائے 2021-22ء میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے دوبارہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ اتوار 14 اکتوبر 2021ء کو جامعہ این ای ڈی میں منعقد کیا گیا 1954 امیدواروں میں سے 775نئے طلباء تھے جبکہ 1179طلباء کا تعلق پہلے ٹیسٹ میں فیل یا بہتر مارکس کیلئے حصہ لینے والوں میں سے تھا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے ذریعے لئے جانے والے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے حفاظتی انتظامات کا خاص خیال رکھا گیا۔ ٹیسٹ سینٹر میں داخلے کے وقت بھی کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا اور طلباء کی طویل قطاروں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا گیا اور ہر امیدوار کا ٹمریچر چیک کیا گیا، امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین کو خیمے اور پنکھے لگا کر بیٹھنے کی جگہ اور پانی کے علاوہ دیگر سہولتیںنبھی فراہم کی گئیں۔

وائس چانسلر دائود یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان علی میمن، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ سمیت ویجلنس اور کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان این ای ڈی یونیورسٹی میں موجود رہے اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کااظہار کیا۔ واضح رہے کہ دائود یونیورسٹی انجینئرنگ کے 8شعبوں، آرکیٹیک، بی ایس کمپیوٹر سائنس، سائبر سیکورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ریاضی کے شعبوںمیں مختص 735 نشستوں پر داخلے دے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں