31 اکتوبر، تین تلوار کلفٹن پر ’’عافیہ رہائی دستخط مہم ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:33

31 اکتوبر، تین تلوار کلفٹن پر ’’عافیہ رہائی دستخط مہم ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے جاری بین الاقوامی جدوجہد کے سلسلے میں 31 اکتوبر، بروز اتوار ، تین تلوار کلفٹن پر ’’عافیہ رہائی دستخط مہم ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف سیاسی ، دینی، سماجی، عورتوں اور انسانی حقوق کی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، عافیہ موومنٹ کے رضاکار، خواتین ، مرد، بزرگ اور بچے شرکت اور ایک بڑے سائز کے بینر پر دستخط کریں گے۔

’’عافیہ رہائی دستخط مہم ‘‘ کے بارے میں ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز جوش و جذبے کا اظہار کررہے ہیں۔عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ میں تیاریوں اور مختلف جماعتوں کے رہنمائوں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ’’عافیہ رہائی دستخط مہم ‘‘ کے انعقاد کا مقصد’’مظلوم بیٹی‘‘ کو بچانا اور اقتدار کے ایوانوں تک ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے معاملے میں قوم کے جذبات پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں