ڈینگی ودیگر جراثیموں سے بچاؤ کیلئے بلدیہ شرقی کے زیر انتظام فیومیگیشن مہم جاری

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں مکینوں کو ڈینگی سمیت مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے تواتر کے ساتھ مختلف یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری ہے، ضلع شرقی وہ واحد ضلع ہے جہاں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو ڈینگی،ملیریا ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے،ان علاقوں میں خصوصی طور پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں ڈینگی کے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ متعلقہ محکمے کے افسر کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ بلاتعطل جراثیم کش ادویات کی مہم کو جاری رکھیں، شکایات کے ازالے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے جائیں.ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی گلشن اقبال اور جمشید زونز کی مختلف یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں