کراچی،شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے دوران دوافراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے دوران دوافراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال لائی گئی پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا متوفی کی شناخت 25علی زین ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 35سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی تاہم ضابطے کی کے ذمہ دار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں