sکراچی ،ٹریفک حادثات کے دوران 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:55

‘کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملیر کالا بورڈ پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بھق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے کریم آباد اسماعیلی جماعت خانہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر خاتون زخمی ہوگئی ، جیسے ایمبلونس کے زریعے عباسی اسپتال منتقل کیا جاریا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں ، پولیس کے مطابق 50 سالہ متوفیہ سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، لاش کو شناخت کے لئے سردخانے میں رکھوادیا ہے۔

جبکہ شارع فیصل کے علاقے ڈرگ روڈ ناتھا خان پل کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ عائشہ زوجہ عدنان موقع پر جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ اس ہی علاقے کی رہائشی تھی۔

(جاری ہے)

ادھر ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا ، جیسے ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق 24 سالہ 24 متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، تاہم پولیس نے ضابطے کی کوئی کے بعد لاش کو سردخانے میں رکھوادیا۔

ڈرگ روڈ ریلوے کی حدود ملیر کالابورڈریلوے ٹریک ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے اور فوری طورپر اسکی شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں