ضلعی انتظامیہ زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،سید زاہد شاہ

سبی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعرات 6 جنوری 2022 00:01

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے سبی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کھاد ڈیلرز زمینداروں کو کھادی مقررہ نرخ میں فروخت کریں ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کانفرنس ہال میں کھاد ڈیلرز اور زمیندار وں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی، زمیندار ایسوسی ایشن کے میر طارق چانڈیو،انجمن تاجران سبی کے صدر حاجی طارق بنگلزئی اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اجلاس میں یوریا کھاد کے کمپنی نرخوں کا جائزہ لیا اور کھاد ڈیلرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اور کمپنی ریٹ کے مطابق زمینداروں کو کھاد فروخت کیا جائے انہوں نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے داموں میں کھاد کی ذخیرہ پایا گیا تو آن کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی گوداموں کو سیل اور بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد ہونے والے کھاد کو سرکاری نرخ پر نیلام بھی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا زمینداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ سبی زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں