ُکراچی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث دو افغانی باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث دو افغانی باشندوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پہلی کاروای میں منشیات فروشی ،چوری اور شہریوں سے موبال فون سمیت دیگر سامان چھیننے میں ملوث دو ملزمان ہو گرفتار کیا گیا،ملزمان افغان شہری ہیں اورچلتے پھرتے منشیات کے عادی شہریوں کو چرس بھی فروخت کرتے تھے،ملزمان خود بھی منشیات کے عادی ہیں او اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے چھیننے اور چوری کی واردتیں کرتے تھے اور منشیات فروخت کرتے تھے،ملزمان گاڑی میں بیٹھے اور چلتے ہوے شہریوں سے موبال فون اور دیگر اشیا چھین کر فرار ہوجاتے تھے،گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ افغانی اور ہارون آفریدی شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 240 گرام چرس اور واردات کے دوران استعمال ہونے واکی موٹر سایکل KHI-1624 جو کہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے برآمد کی گئی ہے،پولیس کے مطابق ملزمان سپرہائی وے بس اڈوں کے قریب ایسی وارداتیں کرتے ہیں،ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں سہراب گوٹھ پولیس نے موٹر سایکل لفٹر اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بتدای تفتیش میں سہراب گوٹھ اور سچل کے علاقہ سے موٹر سایکل چوری کرکے فروخت کرنیکا اعتراف کیا ہے ،ملزمان عادی جرام پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں،ملزمان کے قبضہ سے سچل تھانہ سے چوری شدہ موٹر سایکل KJL -1018 اور 150 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،گرفتار ملزمان میں فریداللہ افغانی عرف پپی اور رمیز شامل ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں