جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ماڈلر کے انداز میں تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ڈکیت کو چار رکنی گروہ سمیت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 19 جنوری 2022 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ماڈلر کے انداز میں تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ڈکیت کو چار رکنی گروہ سمیت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ بدھ کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے ماڈلر کے انداز میں تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ڈکیت کے چار رکنی گروہ کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا گرفتار ڈکیت فیضان خان کے فیس بک پر 1377فالوورز تھے۔ ملزم ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر بھی لگایا کرتا تھا۔ فیضان 4 رکنی گروہ کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتا تھا۔ فیضان اور اس کے گروہ پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان میں فیضان، نور حسن، سمیر اور حسین شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں