جدوجہد پاکستان کی تاریخ میں بنگال اور بنگالی بھائیوں کی اہم خدمات تاریخ کا حصہ ہے ، انجینئر سلمان خان

جمعرات 20 جنوری 2022 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے پاک مسلم الائنس کے دفتر کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک مسلم الائنس ملکی سطح پر بسنے والے بنگالیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انکے تمام جائز معاملات اور مسائل کے حل کیلئے انکی نہ صرف جماعت کا عملی تعاون حاصل ہے جدوجہد پاکستان کی تاریخ میں بنگال اور بنگالی بھائیوں کی اہم خدمات تاریخ کا حصہ ہے ۔

ہمارا باہمی اعتماد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم مل جل کر ملکی سطح اور شہر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور قائد میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے اپنے دوراقتدار میں بہتر اور اچھے اقدامات کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچو دیوان نے مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ا س یقین کا اظہار کیا کہ وہ ہمارے جائز معاملات اور مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر مدد کو جاری رکھیں گے ماضی میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کے ساتھ میری ملاقات باعث فخر ہے ۔

ملاقات میں باہمی مسائل اور مسائل کو باہمی طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بچودیوان نے انجینئر سلمان خان اور انکے ساتھیوں سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے عصمت انور محسود، بخت حسن، حبیب الرحمن، روزی خان کاکڑ، خان محمد تنولی، محب اللہ، گل مروت، رمضان گجر، فاروق الیاس، میاں خالد رفیق، چوہدری امجد، رفیق خان، چوہدری محمود حسین آرائیں، عبدالوحید رزاق کے علاوہ پاک مسلم الائنس کے عہدیداران نے شبیر احمد پولانی، مولانا عبدالغنی، علائو الدین لطیف، مفتی محی الدین، ڈاکٹر وسیق ، دلاور چوہدری ودیگر بھی موجود تھے ۔

(ن) لیگ کے تمام مہمانوں نے انجینئر سلمان خان سمیت پاک مسلم الائنس کے دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں