صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا گھوٹکی کے کچے کے علاقے کا دورہ، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور چائے پارٹیوں سمیت ظہرانے میں شرکت

بدھ 26 جنوری 2022 21:00

۹کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و محکمہ امداد باہمی سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے گھوٹکی کے کچے کے علاقے کا دورہ کیا انہوں نے یونین کونسل قادرپور اور یونین کونسل جمال سٹی گھوٹکی اور عادلپورمیں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور چائے پارٹیوں سمیت ظہرانے میں شرکت کی۔ انہوں نے گاوں اسلام آباد میں حافظ غلام فاروق چاچڑکے کزن کے انتقال پر، گاوں سردار خان چاچڑ میں رسول بخش چاچڑ کے انتقال پر، گاوں سعدو چاچڑ میں امیر بخش چاچڑ کے انتقال پر، گاوں قبول خان چاچڑ میں میر محمد چاچڑ کے انتقال پر، گاوں مولوی محمد یوسف چاچڑ میں عبدالرشید چاچڑ کے انتقال پر، گاوں سلام چاچڑ میں عبدالسلام چاچڑ کی ہمشیرہ کے انتقال پر، گاوں جام میر محمد چاچڑ میں حافظ احمد محمد چاچڑ سے ان کے بہانجے کے انتقال پر، گاوں اسحاق چاچڑ میں عزیر احمد چاچڑ کے ساتھ والد کے انتقال پر، گاوں محبوب چاچڑ میں محبوب علی چاچڑ کے ساتھ ان کی والدہ کے انتقال پر، گاوں مولوی محمد یوسف چاچڑ میں رئیس نورمحمد چاچڑ کے ساتھ، گھوٹکی بائے پاس پر عبداللہ چاچڑ کے ساتھ ان کی چچی کے انتقال پر، گاوں پیر مبارک شاہ بغدادی عادلپور میں کریم بخش کلوڑ کے انتقال پر ان کے ورثاء کے ساتھ ان کے پیاروں کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گاوں عبدالغنی چاچڑ پہنچ کر غلام شبیر چاچڑ کی چائے پارٹی اور گاوں کنڈوخان چاچڑ میں محمد اسامہ چاچڑ کی جانب سے منعقد کردہ چائے پارٹی میں شرکت کی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے گاوں حبیب اللہ چاچڑ میں وڈیرو جیون خان چاچڑ ، میھر علی چاچڑ کی جانب سے منعقد کردہ ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سمیت آئے ہوئے دیگر پارٹی عہدیداراں اور مہمانوں کو سندہی ٹوپی اور اجرک کے تحفات پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں