کراچی،سی این جی اسٹیشنز پر غیر معینہ مدت تک کیلئے تالے لگ گئے

پیر 16 مئی 2022 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) آل پاکستان اور سندھ سی این جی ایسوسی ایشنز نے اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے تالے لگادیے ہیں۔کراچی پریس کلب میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اورسندھ سی این جی ایسوسی ایشن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین سمیر گلزار نے کہاکہ سی این جی 300 روپے فی کلو پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں 4 ارب ڈالررکی سرمایہ کاری کی گئی تھی، سی این جی کی قیمت میں کمی کا لالی پاپ دیا جاتا رہا لیکن آج سی این جی 300 روپے کرنا پڑگئی۔انہوں نے کہاکہ نہ بجلی کابل ادا کرنے کے پیسے ہیں اور نہ ہی تنخواہیں اداکرنے کے پیسے ہیں، 18 فیصد ہم پر یو ایف جی لگادی گئی اور 8 فیصد ایس این جی پی ایل کی یوایف جی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں