عمران خان ملکی تاریخ میں نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ،ناصر حسین شاہ کا ردعمل

پیر 16 مئی 2022 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ میں نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ،عمران خان اپنے جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں ،آج عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر اخباروں میں وائٹ پیپر شائع ہوا ہے اس کا جواب تو دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے اپنے وزرا ء نیب زدہ تھے اور ضمانتوں پر تھے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر اس لئے غصہ ہے کہ اس نے عمران کو حکومت سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینکا ، عمران خان ملکی تاریخ میں نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں