کراچی، NA-240 ضمنی انتخاب ، مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطہ مہم اور کارنرمیٹنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 28 مئی 2022 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) کورنگی کے علاقے NA-240میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے جاری انتخابی مہم کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطہ مہم اور کارنرمیٹنگ کا سلسلہ جاری جبکہ برادریوں اور تاجر کمیونٹی کی بھر پور حمایت مہاجر نظریے کی کامیابی دلیل ہے کہ ہر شخص کی زبان پر مہاجر پرچم کی سربلندی کیلئے اٹھائی جانے والی آواز جلد اقتدار کے ایوانوںمیں سنائی دے گی۔

انہوں نے گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر فوبیا کا شکار حکومت کی جانب دیکھنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کی طاقت سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی قوم کے مسائل حل کرکے دیکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ16جون کو ہونے والیNA-240کے ضمنی انتخاب میں قوم ثابت کردیگی کہ یہ شہر کل بھی مہاجر وں کا تھا اور آئندہ بھی مہاجر وں کا ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو تقسیم و منقسم کا طعنہ دینے والوں کیلئی16کا ضمنی انتخاب ہر سوال کا جواب ہوگا کہ مہاجر قوم کل بھی ایک تھی اور ہمیشہ مہاجر پرچم تلے اپنی قوم کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔

انہوںنے کہا کہ قوم حکومت کی جانب دیکھنے کے بجائے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی قوم کو مضبوط بنائیں ، مہاجر نمائندہ اپنی قوم کے مینڈیٹ سے اپنی قوم کے مسائل خود حل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں