غزوہ بدرنے حق وباطل کے درمیان فرق کو واضح کردیا، محمد سلیم عطاری

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ غزہ بدرنے حق وباطل کے درمیان فرق کوواضح کردیا، غزوہ بدرمیں جنگ کی ابتداء مشرکین مکہ نے کی۔مسلمانوں کی تعدادمیں کمی کے باوجود،اسلحہ نہ ہونے کے باوجود،دفاعی جنگ لڑی تھی۔اللہ نے حق کو سربلند کیااگر اللہ تعالیٰ پر کامل توکل رکھاجائے تووہ کسی میدان میں بھی بے یارومددگارنہیں چھوڑتا۔

(جاری ہے)

صحابہ کرام نے نبی کریم ﷺپر جاںنثاری کی جو مثال غزوہ بدرمیں رقم کی وہ کسی اورمذاہب میں نہیں ملتی۔غزوہ بدرمیںسماجی انصاف،رواداری،حسن سلوک کی اعلیٰ روایت قائم کی گئی جو تاریخ کا حصہ ہیں۔جو قیدی قیدتھے ان کے ساتھ بھی روادری کا سلوک کیا،جو چندلوگوں کو پڑھادے، تورہا کردیاجائے گا۔آج کل ترقی پسندملکوں میں بھی قیدیوں کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیاجاتا،قیدیوں کو اذیت پہنچائی جاتی ہے،قیدیوں کے نارواسلوک کسی صورت جائزنہیں۔اس سلسلے میں اسلام کی تعلیمات واضح ہیں،اس لئے اسلام کی درگزرکی باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں